کانگریس رہنما سلمان خورشید نے بھی بھارت میں آزادی کا نعرہ لگا دیا

Feb 11, 2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک چھوٹے بچے کے ساتھ بھارت میں آزادی کے نعرے لگادیے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے احاطے میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں ایک چھوٹا بچہ بھارت میں آزادی کے نعرے لگا رہا ہے اور بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید بھی اْس بچے کے ساتھ آزادی کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں وہ چھوٹا بچہ بڑے ہی پْر جوش انداز میں سوال کرتا ہے اور سلمان خورشید اْس بچے کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آرہے ہیں،بچہ، ہم کیا چاہتے؟سلمان خورشید، آزادی،بچہ، زور سے بولو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم جیل میں ڈالو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم گولی مارو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ:، تْم کیسے نہ دوگے؟سلمان خورشید،آزادی،بچہ، ہم چھین کر لیں گے،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم کچھ بھی کرلو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب،سلمان خورشید، زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد، زندہ باداِس کے بعد انہوں نے بچے کے ساتھ مل کرفیض احمد فیض کی نظم سرفروشی کی تمنا بھی پڑھی۔

مزیدخبریں