لزبن(آن لائن) پرتگالی پارلیمنٹ میں مسگلہ کشمیر پر بحث کی جائے گی۔ تحریک آزادی کشمیر یورپ کے صدر سید خالد عباس، پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیا سید، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس،تحریک کشمیر پرتگال کے صدر محبوب احمد، تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے صدر محمد سہیل جرال، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر شیخ عمر، سابق صدر راجہ زاہد اقبال نے گزشتہ روز پرتگال کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور لفٹ بلاک ، کیمونسٹ پارٹی پرتگال کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے انڈین جارحیت اور مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتخاک پر بات چیت کی اور قرداد پیش کی جس پر ممبران پارلیمنٹ نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر اندر پرتگال کی پارلیمنٹ میں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاک بھارت تعلقات پر ریزولیشن پیش کر کے بحث کی جائے گی اس سے قبل بھی وفد حکمران جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مسلہ کشمیر اور حکومت پاکستان کے موقف سے آگاہ کر چکا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بھی کء بار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔ پرتگال میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اس مسئلہ پر مقامی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی یاد رہے کہ پرتگال بھی یورپی یونین کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کے موجودہ جنرل سیکرٹری کا تعلق بھی پرتگال سے ہی ہے۔ کمیونٹی کے اس اقدام پر پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیر جاوید جلیل خٹک نے مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔