اسلام آباد (اے پی پی) چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک ارب 96 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سکھی کناری پن بجلی منصوبہ سے 2022ء کے اختتام تک قومی گرڈ میں 870 میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی، منصوبہ سے مقامی لوگوں کو 3 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع میسر آئے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سکھی کناری پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2022ء کے اختتام سے شروع ہوجائے گی، پراجیکٹ پر نصف سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اب تک مقامی لوگوں کو 3 ہزار ملازمتیں ملی ہیں، منصوبہ ایک ارب 96 کروڑ ڈالر کی مالیت سے تعمیر کیا جارہاہے۔