کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مدعی کی بہن عدالت کو گٹکے کے استعمال کے اذیت ناک انجام اور بھائی کی موت کی تفصیل بتاتے ہوئے آب دیدہ ہو گئیں جبکہ دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیئے کہ زیادہ تر کینسر گٹکا کھانے کی وجہ سے ہو رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے قانون سازی میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے، شہر میں گٹکے کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے، کیا گٹکا استعمال کرنے والوں نے منہ کے کینسر میں مبتلا لوگوں کی تصاویر دیکھی ہیں؟۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میںگٹکے، مین پوری اور ماوے پر پابندی کے حوالے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اور سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور پی ایس کیو سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز اور پولیس سے گٹگا مافیا کے خلاف مشترکہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کٹگا فروخت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں گٹکا مافیا کے خلاف پولیس کا آپریشن بھی بہت سست ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاثر مل رہا ہے پولیس گٹکا مافیا سے ملی ہوئی ہے۔