شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پرنیب کو 13فروری تک مہلت

اسلام آبا د(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر حمتی جواب داخل کرانے کے لئے نیب کو تیرہ فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔نیب کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر جواب بھی جمع نہ کرایا جا سکا،نیب پروسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا پیراگراف وار جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمار کس دیئے کہ یہ آخری مرتبہ وقت دے رہے ہیں اگلی سماعت تک جواب جمع کرا دیں۔بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے مزید وقت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے تیرہ فروری تک جواب جمع کرانے کی حتمی مہلت دے دی۔

ای پیپر دی نیشن