بنوں، شمالی وزیرستان میں پولیو کے بعد خسرہ کے 24 سے زائد کیس

بنوں(آئی این پی) بنوںاور شمالی وزیرستان میں پولیو کے بعد خسرہ کے دو درجن سے زائد کیسزسامنے آگئے ۔ محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق 14خسرہ کیس بنوں جبکہ 10 سے زائد شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ خسرہ سے متاثرہ بچوں کے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتا ل منتقل کئے گئے ہیں۔ ضلع بنوں کے علاقہ کالا خیل مستی سے خسرہ کے چار بچوں کو ہسپتال لایا گیا جبکہ ضلع بھر کے باقی علاقوں سے ایک ایک بچہ رپورٹ ہوا ہے۔ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل ہونے والے حسرہ کے14بچوں میں سے 4بچوں کا تعلق یونین کونسل کالا خیل مستی خان سے بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...