کورین فلم ’پیراسائیٹ‘ نے آسکر میں تاریخ رقم کردی

Feb 11, 2020 | 12:50

ویب ڈیسک

کورین فلم ’پیراسائیٹ‘ نے اپنے نام 4 ایوارڈ کرکے آسکر میں تاریخ رقم کردی۔

آسکر ایوارڈ کے میلے میں تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے بجائے جنوبی کورین زبان میں بننے والی فلم کو بہترین فلم قرار دیا گیا جو کہ ہالی ووڈ کا سب سے بڑا انعام ہے۔

فلم ’پیراسائیٹ‘ آسکرز میں مجموعی طور پر 4 ایوارڈز اپنے نام کیے، یہ پہلی ایشیائی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا تاج اپنے سر سجایا۔

بہترین فلم کے علاوہ پیراسائیٹ کو بہترین بین الاقوامی فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے اور اس فلم کے ڈائریکٹر بانگ جون ہو کو بہترین ڈائریکٹر بھی قرار دیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹر بانگ جون ہو نے کہا کہ میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں اور ابھی اس سے بیدار ہوجاؤں گا، مجھے یہ سب ایک خیال کی طرح لگ رہا ہے۔

بانگ جون ہو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آج کی کامیابی کے لیے یہ سب محنت کی تھی اور اب میں مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ آسکر کی تاریخ میں صرف ایک ہی شخص والٹ ڈزنی نے 1953 میں بیک وقت چار آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے تھے تب سے لے کر اب فلم پیراسائیٹ اور فلم کے ڈائریکٹر بانگ جون نے یہ تاریخ رقم کی ہے۔

مزیدخبریں