ملکہ برطانیہ کےنواسےکی بیوی نے طلاق مانگ لی

 ملکہ برطانیہ الزبتھ کو پوتے کے بعد نواسے نے بھی صدمہ دے دیا، شہزادہ پیٹرفلپ نےاپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی، پیٹرفلپس کو ملکہ کا چہیتا نواسہ سمجھا جاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کے نواسے شہزادہ پیٹرفلپس نے اہلیہ سے علیحدگی کرلی ، ملکہ کے نواسے کا بیوی سے علیحدگی کے بعد ممکنہ طور پر کینیڈا واپس جانے کا ارادہ ہے۔

شہزادہ پیٹرفلپس کی بارہ سال قبل شادی ہوئی تھی، اور ان کی 2 کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔

برطانوی میڈیاکے مطابق پیٹرفلپس کی اہلیہ سے علیحدگی پر ملکہ ناخوش ہیں، شہزادہ اوران کی اہلیہ کی علیحدگی پر ہیری اور میگھن کا فیصلہ بھی اثر انداز ہوا ہے، پیٹر کی اہلیہ آٹم کا تعلق کینیڈا سے ہے۔

یاد رہے برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

بعد ازاں ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ نے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کے شاہی خاندان سے علیحدگی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل کو قابل فخر قرار دیا تھا، ملکہ کے پیغام میں جہاں ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مرکل اور بیٹے آرچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں ملکہ نے بطور خاص میگھن کا نام لے کر ان کی تعریف کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن