سعودی عرب :العلا کا صحراء فن پاروں کی نمائش میں تبدیل

سعودی عرب میں العلا کے علاقے میں جاری "ڈیزرٹ ایکس" نمائش اس تاریخی علاقے کی بھرپور تہذیب کے بارے میں تفصیلات کی ترجمانی کر رہی ہے۔نمائش میں سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے فن کاروں کے علاوہ کئی وہ فن کار بھی شامل ہیں جو اس سے قبل کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی "ڈیزرٹ" نمائش میں شرکت کر چکے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق العلا میں "ڈیزرٹ ایکس" نمائش ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مملکت میں ثقافتی شعبوں کی سپورٹ پر فعال طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی فورموں پر مملکت کی ثقافتی نمائندگی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔العلا ضلع کی رائل اتھارٹی نمائش کے ضمن میں ایک پرکشش قدرتی فن پارے کو پیش کرنے پر کام کر رہی ہے جو ثقافتی اور فنی ذرخیزی کے ذریعے دنیا کے دل موہ لے۔

گذشتہ پورے سال العلا کے علاقے نے ان فن کاروں کا استقبال کیا جنہوں نے یہاں کے پر کشش اور دل فریب تاریخی اور قدرتی مناظر کو تہذیب اور سماجی ترقی کے امتزاج کے ساتھ پیش کیا۔ ڈیزرٹ ایکس نمائش نے آنے والوں کو صحرا کا ایک نیا مفہوم اور تصور دیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں مجبور کر دیا کہ وہ ماضی میں قدیم راستے سے گزرنے والے قافلوں، ثقافتی ورثے اور آج نظر آنے والی عمرانی نشاطِ ثانیہ کے حال پر غور کریں۔

ای پیپر دی نیشن