کورونا وائرس سے محدودکاروباری سرگرمیاں، چینی میڈیا کمپنی کا 500 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

 چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے پر کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری، مقامی میڈیا کمپنی شنچاﺅ میڈیا نے بھی 500 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وہاں پیداواری و کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں کمپنیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، گزشتہ روز ایڈورٹائزنگ کے کاروبار سے منسلک میڈیا کمپنی شنچاﺅ میڈیا نے بھی اپنے 500 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔یہ کمپنی لفٹوں (ایلیویٹرز) میں اشتہارات کے کاروبار سے منسلک ہے،اس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے پیدا بحران سے بچنے اور اخراجات گھٹانے کے لیے ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن