ویتنام کے صوبہ تھان ہوا میں برڈ فلو کی وباءپھوٹ پڑی جس پر کنٹرول کے لئے23 ہزار مرغیوں اور بطخوں کو تلف کر دیا گیا۔ تھان ہوا میں محکمہ لائیو سٹاک نے بتایا کہ صوبہ کے 2 اضلاع نانگ کانگ اور کوانگ شونگ کے 10 پولٹری فارمز پر برڈ فلو کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ نانگ کانگ ضلع کے 9 پولٹری فارمز میں 19,800 اور ضلع کوانگ شانگ میں 3,300 پرندوںکو تلف کیا گیا۔ برڈ فلو کی وباءپھوٹنے کے باعث متعلقہ مقامی ایجنسیوں نے ضلع میں پرندوں میں ویکسینیشن تیز کر دی ہے۔ وزارت زراعت و دیہی ترقی نے بتایا کہ 2019 ءمیں ویتنام کے 24 صوبوں کے 41 اضلاع میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے باعث ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد پرندے تلف کیے گئے۔
ویتنام کے صوبہ تھان ہوا میں برڈ فلو کی وباءکے باعث 23 ہزار مرغیاں اور بطخیں تلف
Feb 11, 2020 | 15:00