حکومت غریب عوام کو جلد راشن کارڈز جاری کرے گی:چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

Feb 11, 2020 | 16:22

ویب ڈیسک

 حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر روز مرہ ضرورت کی اشیا کم نرخوں پر فراہمی کے لئے غریب عوام کو جلد راشن کارڈز جاری کرے گی۔

  گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین خان نےکہا کہ آٹا، گھی، چینی، کوکنگ آئل، چاول اور دالوں سمیت روز مرہ ضرورت کی اشیا بازار سے کم قیمت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ماہانہ دو ارب روپے اعانت دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں