جاپان:برف سے بنے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کامرکز

جاپان میں سالانہ اسنو فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس اسنو فیسٹول میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ مشہور شخصیات، کارٹون کرداروں سمیت مشہور عمارتوں کے دو سو سے زائد برف سے بنے مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے جنہیں دیکھنے کیلئے جاپانیوں سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے جاپان کا رخ کیا اور دیوہیکل مجسموں کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔منفرد نوعیت کے اس برفیلے فیسٹول کے دوران دلچسپ لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

واضح رہے  کہ شہر میں برف کم پڑنے کی وجہ سے فیسٹول کا مقررہ وقت سے پہلے ہی اختتام کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن