پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن،1290 کلوگرام حشیش ضبط کرلی

Feb 11, 2020 | 16:48

ویب ڈیسک

 پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران 1290 کلوگرام حشیش ضبط کرلی،اس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 258 ملین روپے ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، یہ منشیات سمندر کے راستے سمگل کی جا رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے،ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہے.

مزیدخبریں