خلیجی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ”عرب گلف سکیورٹی ٹو“ جاری

 متحدہ عرب امارات میںخلیجی ممالک کی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں ”عرب گلف سکیورٹیٹو“ جاری ہیں۔ اتوار کو شروع ہونے والی مشقوں کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان رابطہ، تعاون اور تجربے کے تبادلے کی سطح کو بڑھانا ، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔اس حوالے سے سعودی سکیورٹٰی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عوض بن مشوح العنزی نے واضح کیا کہ سعودی سکیورٹی فورسز نے حالیہ خلیجی مشقوں کے لیے تیاری ریاض کے ایک فوجی کیمپ میں کی۔ مشقوں کا مقصد سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت دینا اور سکیورٹی کے لحاظ سے تیاری کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن