صدرکاتنازعات کےحل کےلئےملکوں کےدرمیان زیادہ تعاون پرزور

Feb 11, 2020 | 17:13

ویب ڈیسک

 صدر عارف علوی نے تنازعات کے حل اورد نیا کو زیادہ محفوظ بنانے اور عالمی حدت سمیت کثیرالجہتی مسائل سے عہدہ برآ ہونے کےلئے ملکوں کے درمیان وسیع تر تعاون پر زور دیا ہے۔  وہ آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ اور تنازعات کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس سےخطاب کررہے تھے۔

 صدرنے کہا کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ تصادم سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے امن پسند ملک ہونے پر مہر ثبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت کو امن پیغام بھیجا۔ صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نےجارحیت کا ارتکاب کیا اور ہم نے اس کے دوجہاز مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کی کارروائی ممکنہ جنگ سے گریز تھا۔صدر نے عالمی امن و استحکام کے حوالے سے جعلی خبروں کے سنگین نتائج سے بھی متنبہ کیا۔

مزیدخبریں