اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کانفرنس معاشرے میں پائیدار امن ، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی بقائے باہمی کے فروغ کےلئے حکومت کی سوچ کا مظہر ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ اور تنازعات کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس سےخطاب کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ علاقائی سطح پر بھی امن قائم کرنے میں کامیابیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے امن اور ہم آہنگی کے علمبردار کے طور پر ہماری کوششوں کااعتراف کیا ہے۔