کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروبار حصص میں ریکوری 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروبار حصص میں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 417.76پوائنٹس کے اضافے سے39714.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ64.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 93ارب13کروڑ9لاکھ وپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 10.64فی صدکم رہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز، ٹی آر جی پاک ،میپل لیف،پاک الیکٹران ،ورلڈ کال ٹیلی کام ، بینک آف پنجاب ،ڈی جی خان سیمنٹ ،انٹر اسٹیل اورپی آئی اے سی کے شیئرز نمایاں رہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو شدید مندی کے اثرات منگل کو بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھنے میں آیاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس39084پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا جس سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 417.76پوائنٹس کے اضافے سے39714.46پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس198.31پوائنٹس کے اضافے سے18288.96پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 344.81پوائنٹس کے اضافے سے27865.15پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 109میں کمی اور13میں استحکام رہا  ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں93ارب13کروڑ9لاکھ وپے کااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر75کھرب 26ارب12کروڑ60لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو16کروڑ15لاکھ27ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت1کروڑ92لاکھ38ہزار شیئرزکم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن