برطانوی ٹیکنالوجی ایوارڈ کی فائنلسٹ میں پاکستانی خاتون سائنسی صحافی بھی شامل

Feb 11, 2021

لندن (این این آئی) برطانیہ میں مسلسل گیارہ برس سے جاری ایف ڈی ایم ’ایوری وومن ان ٹیکنالوجی ایوارڈ‘ کے چھ حتمی ناموں (فائنلسٹ) میں کوئٹہ کی خاتون سائنسی صحافی صادقہ خان بھی شامل ہیں۔توقع ہے کہ جیتنے کی صورت میں خواتین کا مشہور ٹیکنالوجی ایوارڈ پاکستان کے نام ہوسکتا ہے۔ ایف ڈی ایم کمپنی ہر برطانیہ اور اس کے علاہ دنیا بھر سے ایسی خواتین و حضرات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے جنہوں نے معاشرے میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور کردار کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہوتا۔صادقہ خان نے طبیعیات میں ماسٹرز کے بعد سائنشیا نامی ویب سائٹ کی بنیاد رکھی اور اس کی سی ای او ہیں۔ یہ ویب سائٹ ملک میں عام فہم انداز میں سائنسی ابلاغ اور شعور کا اہم فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ صادقہ خان نے اردو زبان میں ’دوام‘ نامی پہلا ناول بھی لکھا ہے جو ماحولیات اور آب وہوا میں تبدیلی کے پس منظر میں تحریر کیا گیا ہے۔صادقہ خان کئی مشہور سائنسی کتب کی مترجم بھی ہیں اور اسی بنا پر انہیں اردوسائنس بورڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

مزیدخبریں