ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی : یونس خان 

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ بیٹسمینوں کا تسلسل کیساتھ نہ کھیلنا سب کیلئے پریشان کن ہے، عمران بٹ اور عابد علی کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے, ایک دو سیریز کے بعد ڈراپ نہیں کر دینا چاہیے۔ ٹی ٹوئنی سیریز جیتنے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، ہمیں ٹی ٹونٹی سیریز کو آسان نہیں لینا چاہیے۔پاکستان ٹیم نے اچھی ہوم سیریز جیتی، ہم سب کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو اس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع ملتا ہے۔ ٹیسٹ میں ٹیم اچھا کھیلی اور ٹی ٹونٹی کیلئے اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے اور مورال بھی بلند ہے۔یونس خان نے تسلیم کیا کہ بیٹسمینوں میں تسلسل نہیں ہے جو کہ پریشان کن ہے، خاص طور پر اوپنرز اس طرح نہیں کھیل رہے جس طرح توقع تھی۔ ابھی اچھا وقت ہے کہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیک پر کام کیا جا سکے، پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ کراچی سنٹر میں سہولیات دی جائیں تاکہ وہاں بیٹسمینوں پر کام کرسکوں۔انہوں نے کہ مجھے ٹاسک دیا گیا کہ ہمارا لوئر آرڈر اچھا پرفارم کرے لوئر آرڈر نے اچھا کھیلاہم کھلاڑیوں کو بہت متحرک اور بیک کرتے ہیں، عمران بٹ سسٹم سے آئے ہیں عابد علی، شان مسعود اور امام الحق اگر اچھا نہیں کھیلتے تو میڈیا کو انہیں سپورٹ کرنا ہے، ہمارے دور میں سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ نہیں تھا اب کھلاڑیوں کو میڈیا کی جانب سے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ہمیں ایک دو سیریز کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو باہر نہیں کر دینا چاہیے۔ خواہش ہے کہ اسد شفیق واپس آئیں ان کی کرکٹ باقی ہے۔بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ کھلاڑی بنانے اور ان کی تکنیک بہتر بنانے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بڑا کردار ہے، جو کھلاڑی اچھا نہیں کر رہے ان پر کام کرنا ہو گا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کو اپنی اتھارٹی منوانا ہو گی، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا کوچ ہوتا تو اپنی اتھارٹی منواتا، شان مسعود اور اسد شفیق کہاں ہیں ان پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کیا کام کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ انگلینڈ جانے سے پہلے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کو پلان بنا کر دیا، پلان پلیئرز کے بارے میں تھا لیکن کچھ نہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...