وہاڑی کوخوبصورت بنانے میں ڈی سی کی خدمات گراں قدر ہیں: سیشن جج سلیمان بیگ

وہاڑی(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان بیگ نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو خوبصورت وسرسبز وشاداب بنانے, ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے  حوالے سے ڈپٹی کمشنرکی خدمات گراں قدر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس پر ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن