راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انچارج لفٹر سکواڈ کوخصوصی احکامات جاری کردیے چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ راولپنڈی شہر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور اچھے طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے غلط پارکنگ ،نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈ شہر کی مرکزی شاہراہوںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، سید پور روڈ، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، لہذا شہری بھی کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کوٹریفک قوانین اور پارکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کریںسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر سکواڈ نے گزشتہ ماہ بھی غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کے دوران 10670گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردئے ۔
ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے انچارج لفٹر سکواڈ کوخصوصی احکامات جاری
Feb 11, 2021