سینیٹ انتخابات: سیکرٹریٹ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) الیکشن کمشن نے سینٹ انتخابات 2021 میں ریٹرننگ افسران کو سکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے الیکشن کمشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم کر دیئے ہیں۔ اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے وزارتِ داخلہ، (ایف آئی اے)، نادرا، نیب، فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور سٹیٹ بنک سے کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن