سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی اسلام آباد کے کارکن سامنے  آگئے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشستوں پر باہرسے امیدوار لانے کے خلاف پی ٹی آئی اسلام آباد کے کارکن سامنے  آگئے ریجنل سینئر ڈپٹی کنوینررابطہ کمیٹی عمران شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تینوں حلقہ جات کے کارکنوں کے اجلاس میں عامر مغل کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیااسلام آباد سے سینیٹ کی ٹکٹ پر صرف مقامی امیدوار کا حق ہے ہمیںامپورٹڈ امیدوار قابل قبول نہیںکسی امپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کریں گے ممبر بیت المال سردار زاہد اکبر، ریجنل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مصطفی کیانی، ریجنل نائب صدر راجہ انفر علی، ریجنل کوآرڈینیٹر مالکان اسلام آباد اعظم خان سمیت تینوں حلقوں سے کثیر تعداد میں کارکنان نے  متفقہ مطالبہ کیا کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ پر حقیقی ورکر اور اسلام آباد کے باصلاحیت اور نوجوان قیادت عامر مغل کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جائے اس موقع پر ضلعی قیادت کا کہنا تھا کہ عامر مغل اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا جب  پی ٹی آئی کو تانگہ پارٹی کہا جاتا تھا اور عمران خان کے ساتھ کوئی چلنے کو تیار نہیں تھااور پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والوں کو پاگل کہا جاتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن