سینیٹ انتخابات، سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم

Feb 11, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021  میں ریٹرننگ افسران کو سکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز (Digital Facilitation Centers) قائم کر دیئے ہیں۔ اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سیوزارتِ داخلہ (ایف آئی اے)، نادرا،  نیب،  فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور سٹیٹ بنک سے کی جائے گی۔

مزیدخبریں