اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم خان نے آج زیرتعمیر ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر وے کے منصوبے کا کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے کے تمام پیکجز پر پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا- ہکلہ - ڈی آئی خان موٹروے کا منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا ایک سیکشن ہے- نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے- دورے کے دوران منصوبے پر تعینات حکام نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی- بریفنگ میں منصوبے پر پراگرس کے متعلق آگاہ کیا گیا- علاوہ ازیں تعمیراتی کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بھی بتایا- اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے منصوبے پر جاری تعمیری سرگرمیوں اور کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا- تاہم انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس منصوبے کو عوام کی سہولت کے لیے کھولا جا سکے۔