فیصل آباد(آن لائن) عبدالرزاق دائود مشیربرائے کامرس و ٹیکسٹائل اور انویسمنٹ نے آن لائن میٹنگ میں صنعتکاروں کو واہگہ بارڈر سے کاٹن اور یارن کی امپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یارن کی کمی کے باعث ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر شدید بحران کا شکار ہورہا ہے لہذا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کواعتماد میں لے کراس کی بہت جلد اجازت دے دی جائے گی۔سینئر وائس چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میاں فرخ اقبال نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یارن کی کمی کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہورہا ہے :عبدالرزاق دائود
Feb 11, 2021