پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا بھی لاہو رجلسے جیسا حال ہونا یقینی ہے: ہمایوں اختر خان

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سا بق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیںلانگ مارچ کے اعلان سے اپنی دم تورٹی سیاست کو ’’لانگ ‘‘ نہیں کر سکتیں بلکہ حالیہ چند ماہ میں ان کی سیاست مزید سکڑ گئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ذات اور سیاست کو ایک طر ف رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کئے ہیں، اپوزیشن سینیٹ انتخابات کی شفافیت میں رکاوٹ بن کر ایکسپوز ہو گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان سے حکومت ہرگز خوفزدہ نہیںکیونکہ ابھی تو خود اپوزیشن کومعلوم نہیں ہے کہ وہ لانگ مارچ کر سکیں گی یا نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن