جھیکا گلی تا مغل آباد موٹروے لنک روڈ کی فوری مرمتی کا مطالبہ  

 مری(نیوز ڈیسک)جھیکا گلی تا مغل آباد ڈیڑھ کلو میٹر لنک روڈ جو کانی عرصہ قبل ڈسٹرکٹ کو نسل کی طرف سے تیار کی گئی تھی اس کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اب ٹریفک کیلئے بند ہے جالانکہ لوئرٹوپہ اورجھیکا گلی کے دوران یہ لنک روڈ متبادل کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے اس لنک روڈ کے بند ہونے سے اس کے کنارے درختوں کی بے دریغ کٹائی  اور بلیک کا کام بھی زوروں پر ہے اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی اس پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں اس روڈ کی مرمت کیلئے 6 کروڑروپے کا اسٹیمیٹ  منظور ی کیلئے لاہور گیا ہوا ہے لیکن وہ بھی شاہد منظور ہونے تک یہاں سے درختوں کا صفایا ہوجائے گا علاقہ کے عوام نے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی سے مطالبہ کیا  ہے کہ اس اسٹیمیٹ کو جلد منظور کرواکر مذکورہ لنک روڈ کو فوری مرمت کرواکر ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے اور محکمہ جنگلات کے افسران کو اس  بے دریغ کٹائی کو فوراً بند کرنے کے  احکامات جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن