ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)’’انتظارکی گھڑیاں ختم‘‘12فروری بعدنمازجمعہ دن تین بجے ،ٹیکسلاجی ٹی روڈختم نبوتؐ چوک سے براستہ اندرون شہرفیصل شہیدروڈتافاروقیہ روڈ،ازسرنوتعمیر کے بڑے منصو بہ کاوفاقی وزیرغلام سرورخان حلقہ کے ایم پی اے عما ر صدیق خان کے ہمراہ اپنے دست مبارک سے افتتا ح کرینگے،اس سلسلہ میںوفاقی وزیرغلام سرورخان نے بھرپورکاوشیںکرکے حکومت پنجاب سے متذکرہ منصوبہ کی منظوری کروائی اوردیگرتمام ترضابطوںکی تکمیل کرواتے ہوئے بارہ فروری کومنصوبے کابا ضا بطہ افتتاح کرنے کااعلان کردیا،متذکرہ منصوبہ کی ا فتتاحی تقریب کیلئے وفاقی وزیرغلام سرورخان نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوبھی دعوت دے رکھی تھی،تاہم وزیراعلی پنجاب کی مصروفیات کے پیش نظرمتذکرہ منصوبہ کومزیدتاخیرسے بچانے کی خا طروفاقی وزیرغلام سرورخان نے بارہ فروری کو منصو بہ کے کام کاآغازکرنے کیلئے 12فروری کادن افتتا ح کیلئے مقررکردیا،اس سلسلہ میںاہلیان شہرکوبھی خوشخبری دی جارہی ہے کہ عرصہ درازسے ٹوٹ پھو ٹ کاشکارچلے آنیوالے روڈکی ازسرنوتعمیرکے کام کابارہ فروری کوآغازکیاجارہاہے۔