دریا خان مری میں ٹرک مزدوروں پرچڑھ دوڑا‘2 ہلاک

در یا خان مری‘ہالانی( نامہ نگاران) در یا خان مری مہران نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک ٹریکٹر ٹرالی پر گنا لوڈ کرنے والے مزدوروں پر چڑھ دوڑا دو مزدور جاں بحق ایک کی حالت نازک اسپتال منتقل کوٹ لالو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جابحق ہونے والے مزدور لاکھا روڈ کے رہائشی بتاے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق در یا خان مری کے قریب مہران نیشنل ہائی وے مدرسہ اسٹاپ کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی گنے کو دوسری ٹرالی میں لوڈ کیا جا رہا تھا کہ نواب شاہ کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک گنا لوڈ کرنے والے مزدوروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں لاکھا روڈ کے رہائشی تین مزدور بابر علی ڈاھری اشتیاق ڈاھری اور فوٹو ڈاھری شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر نواب شاہ اسپتال روانہ کیا گیا زخمی اشتیاق اور بابر ڈاھری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ فوٹو ڈاھری کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا کوٹ لالو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ہالانی سے نامہ نگار کے مطابق ٹریفک حادثہ میں دو مزدور جاں بحق ، گنے کی ٹریکٹر ٹرالی بھرنے والے دو مزدورٹرک سے کچل کر جاں بحق ہوئے ،تعلق نوشہروفیروز کے گائوں سے تھا پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب لوٹی اسٹاپ(مدرسہ جامعہ حسینیہ )پر شوگر مل کیلئے ٹریکٹر ٹرالی پر گنے کی فصل بھرنے والے دو مزدوراشتیاق احمد ڈاہری ،بابر علی ڈاہری نواب شاہ سے سکھر جانے والے تیز رفتار ٹرک سے کچل کر جاں بحق ہوگئے،کوٹ لالو پولیس کے مطابق جاں بحق مزدروں کا تعلق لاکھاروڈ کے گائوں حاجی فوٹو خان ڈاہری سے تھا نعش پوسٹ مارٹم بعد ورثاء  کے حوالے کردی ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،جاں بحق مزدورں کی نعش گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن