میرواہ گورچانی(نامہ نگار ) صحابہ کرام کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کر سکتے ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت صوبہ سندہ کے صدر مولانا عبداللہ سندھی نے شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تعلقہ صدر مولانا خادم حسین نوحانی، سٹی صدر خلیل احمد فاروقی، مشتاق احمد میمن، ندیم فاروقی، شعیب فاروقی، سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شان رسالت اور شان صحابہ کرام پر سمجھوتہ کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کل جنہوں نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا دعویٰ کیا آج وہ وہ منہ چھپانے کے راستے تلاش کر رہے ہیں پورے ملک میں صحابہ کرام کی عزت پر حملے ہوئے مگر افسوس ہمارے ملک کا قانون حرکت میں نہ آیا جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم صحابہ کرام کی عظمت کو ہم اپنے ایمان کا جز سمجھتے ہیں ۔