خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آسکی‘ مزید ایک نوجوان جان سے گیا

Feb 11, 2021

کنری(نامہ نگار ) سندھ میں خودکشیوں کے پے در پے کے واقعات میں کمی نہ آسکی،مذید ایک نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب محمود آباد میں 23  سالہ نوجوان والم ولد مٹھو بھیل نے والدہ سے ناراض ہو کر گلے میں رسی کا پھندہ لگا کر گھروں کے قریب آم کے درخت سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال کنری پہنچایا اب تک خود کشی کرنے سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے فوتی کے بھائی منٹھار بھیل نے بتایا کہ والم کام کاج وغیرہ نہیں کرتا تھا والدہ نے کام دھندہ کرنے کا کہا تو ناراض ہوکر خودکشی کر لی اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کر دی گئی واضح رہیکہ کنری میں ایک ہفتے کے دوران خودکشی کا یہ آٹھواں واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث تین نوجوانوں سمیت ایک شادی شدہ خاتون نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا جبکہ چار افراد فوری علاج معالجے کے بعد بچ گئے۔

مزیدخبریں