مٹھی (نامہ نگار) غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ یک پھر زور پکڑ گیا کل بھی چار معصوم بچے سول اسپتال مٹھی میں دوران علاج دم توڑ گئے رواں ماہ 16 بچے غذائی قلت کی نذر ہوگئے اور رواں سال 47 بچے وادی موت میں اتر گئے محکمہ صحت کی جانب سے تھر کی جانب سے نظریں پھیر لی ہیں اسپتالوں میں ادویات بھی نہیں تھر دیہی علاقوں سے آنے مریض بھی پریشانی کا شکار ہیں ایک تو اسپتالوں میں ادویات نہیں دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی خراب ہے سول سر جن کی جانب سے سھی علاج نہ ہونے کی وجہ ہلاک ہونے والوں کی جانب سے احتجاج کرنے کرنے پر پولیس کی نفری بلالی جاتی ہے اس وجہ مریضوں خوف وحراس پہلا ہوا ہے لوگ اپنے پیاروں کی میتیں اٹھارہے مگر سندہ حکومت نہ اسپتالوں ادویات اور دیگر سہولیات دے رہی ہیں اور نہ ہی دوسری جانب سول سرجن کی رویہ پر کو اقدام اٹھارہی ہیں ۔