اورنگی پروجیکٹ میں شکایتی سیل قائم کردیا گیاہے ،رضوان خان

Feb 11, 2021

کراچی(خبر نگار)بلدیہ عظمی کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے لینڈ سے متعلق شکایات ، لیز ، تجاوزات و دیگر شکایات کے ازالے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت کی روشنی میں شفافیت کے قیام کرنے کے لئے اقدامات کرتے ہوئے شکایتی سیل قائم کردیا ہے جہاں  ۔ عوام براہ راست فون نمبر 0213-6660595پر صبح 10.30سے 4بجے تک شکایت کا اندراج کرائیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ عوام کو جعلسازی سے بچائیں گے۔گلشن ضیاء میں عوام ادارے اور ڈپٹی کمشنر کی این او سی کے بغیر کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے لیز کا نیا نظام وضع کیا ہے اسکی مکمل پاسداری کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات محکمہ کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ ڈائریکٹر انسدا تجاوزات اورنگی جاوید مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر نسیم الغنی، سہیل مشتاق ، محمد اطہر دیگر افسران جمال اختر، ایس ایم جاوید، معین اختر، ارشاد احمد،  انیق احمد، توقیر احمد ، انسداد تجاوزات کے انسپکٹرز بھی موجود تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے بنارس پل کے نیچے دکانوں پر ریڈ مارکنگ کی بھی ہدایت کی جو نالے کی تجاوزات میں آرہے ہیں اور آئندہ آپریشن میں مسمار کئے جائیں گے۔ گلشن ضیاء میں سوسائٹیز کے نام سے تمام کام بند کرانے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء اورنگی میں فقیر کالونی میںسوئی گیس دھماکے کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نسیم الغنی اور عملہ موقع پر پہنچ گئے جہاں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاموں میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں