وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سٹم مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد طلباء کی علمی اور تجرباتی سائنس میں صلاحیتوں کو بڑھانا ہے طلباء کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے جدید آئیڈیاز کو تخلیق کرنا اور ان پر عملی جامہ پہنانا ہے۔ انہوں نے ا ن خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال وہاڑی میں ضلع بھر میں حکو مت پنجاب کے سٹم مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔