گوجرانوالہ: ریسکیوکا ہفتہ وار کارکردگی کا اجلاس‘  مجموعی 14103کالز موصول کی گئیں 

Feb 11, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس ،سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہواجس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اختر نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122 کو مجموعی طور پر 14103فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1341ایمرجنسی کالز تھیںریسکیو1122 نے مجموعی طور پر 1305لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں  479افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 826 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں03 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے  382 ایمرجنسیزپر رسپانس کیاگزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 نے کورونا وائرس سے متاثرہ 02 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کیا ہے اورکورونا وائرس سے جاںبحق  02 افراد کی تدفین کی۔

مزیدخبریں