پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی :وزیراعلیٰ پنجاب

Feb 11, 2021 | 11:37

ویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقات میں حلقوں کے مسائل کے حل اور سینیٹ الیکشن پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی زین قریشی،اورنگ زیب خان کھچی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اراکین پنجاب اسمبلی فتح خالق، چودھری بلال اصغر، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، ملک مختار احمد،آصف مجیداورمیاں محمد فرخ ممتاز مانیکا شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لئے ترقیاتی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔ ماڑی، سخی سرورسمیت متعدد علاقے ایسے ہیں جہاں کبھی کوئی وزیراعلیٰ نہیں گیا۔۔میں خودپنجاب کے ہر دور افتادہ علاقے میں جا کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتا ہوں اور عوام سے ملکر ان کے مسائل حل کرتا ہوں ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صرف ڈی جی خان ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کا وکیل ہوں اورترقی کے لئے لڑوں گا۔ تعلیم، صحت اور آبپاشی سے متعلق مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کررہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی۔ اپوزیشن رہنما ؤں کا اتحاد بدگمانیوں پر قائم ہے جس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ پی ڈی ایم کا اتحاد تشکیل سے پہلے ہی اختلافات کا شکار ہوگیا تھا اور پی ڈی ایم میں اعتماد کا فقدان ہے- پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کررہی ہے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کے ساتھ جلسے جلوس توہوسکتے 

مزیدخبریں