برطانیہ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی کرنے والے بیرون ممالک کے مسافروں پر بھاری جرمانہ اور سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں جس میں دس سل قید کی سزا بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے روک تھام کے لیے سخت ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے کورونا احتیاطوں سے خلاف ورزی پر حکومت نے سخت جرمانہ عائد کر دیا ہے۔رواں ماہ کے وسط سے برطانیہ میں داخل ہونے والے مسافروں پر 15 دن قرنطینہ میں رہنا لازم ہوگا اور خلاف ورزی پر 10 ہزار پاونڈ جرمانہ اور دس سال قید کی سزا ہوگی۔کورونا کی ابتر صورت حال کے شکار ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں پر معلومات چھپانے یا ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کی ٹرویل ہسٹری کو حذف کرنے پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا ویکسی نیشن جاری ہے تاہم ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کورونا کی نئی قسم نے بھی لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔
لندن‘ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرحکومت کابڑا فیصلہ
Feb 11, 2021 | 14:44