وزارتِ خارجہ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ثقافتی ورثہ اور تصویری نمائش کی تقریب کا انعقاد

وزارتِ خارجہ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ثقافتی ورثہ اور تصویری نمائش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، نہتے کشمیریوں کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان، وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کیا۔مقررین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے بعد، گذشتہ اٹھارہ ماہ سے جاری بدترین محاصرے، کشمیری نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل سمیت ڈھائے جانے والے مظالم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری زبان میں ترانے اور نغمے سنوائیے گئے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران اور میڈیا نمائندگان کی ایک کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔وزیرخارجہ نے کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن