بین الاقوامی فضائی ٹریفک کی بحالی کا امکان نہیں رواں سال کے اختتام تک،سربراہ الامارات ائیرلائنز

 دبئی کی قومی فضائی کمپنی الامارات ائیرلائنز(ایمریٹس) کے سربراہ ٹم کلارک نے کہا ہے کہ اس سال کے اختتام تک بین الاقوامی فضائی ٹریفک کی بحالی کا امکان نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیشترملکوں نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وباکو پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں جس کے پیش نظر بین الاقوامی سفر محدود ہی رہے گا۔انھوں نے شہری ہوابازی کی مشاورتی فرم کاپا کے زیراہتمام ایک ورچوئل کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےفضائی ٹریفک کی بحالی کے بارے میں جس امید کااظہار کیا تھا،اس میں اب اس سے زیادہ دیرلگے لگی، ہمیں کچھ مشکلات درپیش ہونے والی ہیں،میری توقع کے مطابق جولائی اور اگست میں تو فضائی بحالی کا امکان نہیں اورسال کی آخری سہ ماہی میں ایسا ممکن ہوگا۔انھوں نے کہا کہ حکومتیں اپنی سرحدوں کی بندش اور بین الاقوامی سفر پر پابندیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک انھیں یہ نہیں پتا چل جاتا کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے کس طرح نمٹ سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن