میکسیکو کی حکومت نے چینی دوا ساز کمپنیوں سینوواک بایوٹیک اور کین سینو بایولوجکس کی تیار کردہ کووڈ۔19 ویکسین کی ہنگامی منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ امور ،کثیرالجہتی امور اور انسانی حقوق کے سیکرٹری برائے مارتھا ڈیلگادو نے مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19کے خلاف فیڈرل کمیشن نے حفاظتی ٹیکوں کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ڈیلگادو نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم کے دوران متاثرہ افراد کو سینووک کی 2 خوراکیں اور کین سینو ویکسین کی ایک خوراک دی جائے گی ۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین مہم 24 دسمبر 2020کو شروع ہوئی تھی اور توقع ہے کہ مارچ 2022 میں اس کا اختتام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب تک محکمہ صحت اور تعلیم کے اہلکاروںکو7لاکھ24ہزار 347 ویکسین فراہم کی جا چکی ہے ۔وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19لاکھ57ہزار889سے تجاوز کر گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ69ہزار760ہوگئی ہے۔