سیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کے دونوں ابو ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہسیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کے دونوں ابو ہیں -80 ء اور 90 کی دہائی میں ان ابوؤں نے نوٹوں کے ذریعے ووٹوں کی بولیاں لگائیں اوریہ کرپٹ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں ایک بار پھر منڈیاں لگانے کے لئے سرگرم ہے -سندھ کے شہزادے کے اباجی المعروف مسٹر 10 پرسنٹ بھی بریف کیس لینے اور دینے کے ماہر ہیں -شریف برادران اورمسٹر 10 پرسنٹ کی کرپشن کی داستانیں تاریخ کا بدترین باب ہے -انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری اور شہزادہ کے خون میں کرپشن کے جراثیم شامل ہے - حادثاتی طور پر سیاست میں آنے والے”بہن بھائیوں“ کو وارثت میں صرف کرپشن ہی ملی ہے -کرپٹ ٹولہ جس مرضی چھتری تلے پناہ لے،حساب ہو کر رہے گا اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کرپٹ مگر مچھوں سے ہرصورت نکلوائی جائے گی- وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف سیاست میں چمک کو ختم کرنے کے لئے آخری حد تک جائے گی-

ای پیپر دی نیشن