لاہور چڑیاگھر میں سفید شیر کے دوبچوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 لاہور چڑیاگھر میں سفید شیر کے دوبچوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور چڑیا گھر میں سفید شیر کے دو بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔نایاب نسل کے شیر کے بچوں کی ہلاکت قابل تشویش اور حیرت انگیز ہے۔لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک سال کے دوران لاہور چڑیاگھر میں سفید شیر کے 6بچوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔یوسٹماٹم رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی ہلاکت کورونا کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔قراداد میں مطالبہ میں مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائیں جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن