ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے سرکاری اداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔اس ضمن میں ریجنل ٹیکس آفس نے چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ زون پر 32 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیاہے، ریجنل ٹیکس آفس کے حکام کے مطابق ودہولڈنگ زون نے چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ زون کے سالانہ بجٹ اور اخراجات کا ریکارڈ حاصل کرکے سال 2018 کا ودہولڈنگ آڈٹ کیا۔چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ زون کا سال 2018 کا سالانہ بجٹ 8 ارب روپے تھا ،چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ زون کی ٹیم 4 ارب روپے کے اخراجات سے متعلق ایف بی آر کی ٹیم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکی جس پر چیف انجینئر بلڈنگ ساوتھ زون پر 32 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیاہے .

ای پیپر دی نیشن