لیبیا کے مقامی اور بعض بین الاقوامی میڈیا اداروں کے مطابق ملک کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ جمعرات کے روز علی الصبح ایک حملے میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ ان کی کار پر کئی گولیاں لگیں۔ ایک ایسے وقت جب ملک کو کنٹرول کرنے کے لیے لیبیا کے مشرقی خطے کی پارلیمان اور الدبیبہ کی قومی اتحاد پر مبنی حکومت کے درمیان شدید رسہ کشی جاری ہے، مبینہ طور پر حملے کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی تفتیش کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
واقعہ ان کی جگہ کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم مقرر کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ہونیوالی ووٹنگ سے قبل پیش آیا۔
Feb 11, 2022