برطانوی ہائی کمشنر کی مشیرقومی سلامتی کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Feb 11, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای کرسچن ٹرنر نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کے تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانوی حکومت خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی وضع کرنے پر ڈاکٹر معید یوسف کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں