مینگورہ (آئی این پی) ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔اور زیر زمین گہرائی 93کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔