دوہری شہریت کے خلاف بل‘ سینٹ کمیٹی  میں لیگی سینٹرز آپس میں الجھ پڑے 

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ   کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کے خلاف بل پر مسلم لیگ ن کے سینیٹرز آپس میں الجھ پڑے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل کی مخالفت اور سینیٹر افنان نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ملک کی وفاداری کاحلف لینے والا، کس  طرح پاکستان کا وفادار ہو سکتا ہے۔ کمیٹی نے بل پر قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی میں ہونے والی بحث کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں بل پر حتمی رائے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری کابینہ کے نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، حکام نے بتایا کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ پر جو معلومات کمیٹی نے مانگی ہیں وہ کلاسیفائیڈ  ہیں۔ اس کے لیے وزیراعظم کو لکھ دیا ہے وہ اجازت دیں گے توکمیٹی کو فراہم کر دیں گے۔ حکومتی سینیٹرز زرقا تیمور نے اعلیٰ سرکاری افسران کو میرٹ کے خلاف اور پسند ناپسند کی بنیاد پر ترقی دینے کا الزام لگا دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...