قصور (نمائندہ نوائے وقت) منڈی عثمانوالہ کے قریبی گاؤں کھلچی سے بھارتی سرحد عبور کر کے ایک اور ہرن پاکستان کی حدود میں داخل ھو گیا۔گزشتہ روز منڈی عثمانوالہ کے قریبی گائوں کھلچی میں بھارتی حدود کراس کر کے سانبھڑ نسل کا نایاب ہرن گھس آیا۔ اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دیدی۔